پارکنگ میں  حادثہ، جاپان  کا بغیر ڈرائیور گاڑی کا پائلٹ پراجیکٹ معطل

پارکنگ میں  حادثہ، جاپان  کا بغیر ڈرائیور گاڑی کا پائلٹ پراجیکٹ معطل
سورس: File

ٹوکیو: پارکنگ میں حادث کی وجہ سے جاپان کا بغیر ڈرائیور کا  پراجیکٹ معطل کردیاگیا ۔ جاپان میں پہلا سیلف ڈرائیورنگ وہیکل پراجیکٹ حادثے کے بعد معطل کردیا گیاہے ۔ پارکنگ میں سائیکل سے ٹکر ہوئی تھی اس کے بعد یہ پراجیکٹ ملتوی کردیا گیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کاجائزہ  لیاجائے۔

  جاپان میں ڈرائیور کے بغیر الیکڑک گالف کار تجرباتی طور پر چلائی جارہی تھی ۔ تاہم  جاپان کے شہر فوکوئی میں   پارکنگ ایریا میں چھوٹا سا حادثہ ہوا ،اس سے اگرچہ کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن پھر بھی پائلٹ پراجیکٹ کو ملتوی کردیاگیا۔وہیکلز ڈویلپرز اس بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔حکام کاکہنا ہے کہ  چار مسافروں میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور گاڑی کے ڈویلپر اس کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک واقعہ کی وجہ واضح نہیں ہو جاتی ہم آپریشن کو معطل کر رہے ہیں۔

یہ دنیا بھر میں بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے تازہ ترین مثال ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس جاپان میں  آٹومیٹک گاڑیوں لیول 4 کی گاڑیوں کو  روڈ پر آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 

جاپان کی یہ گاڑی سینسرز اور ریڈار کے ساتھ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے ڈیزائن کی گئی یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 12 کلومیٹر (7.5 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں