کراچی میں نگلیریا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، خطرناک وائرس نے 22 سالہ نوجوان  کی جان لے لی

 کراچی میں نگلیریا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، خطرناک وائرس نے 22 سالہ نوجوان  کی جان لے لی
سورس: File

کراچی:کراچی میں نگلیریا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، خطرناک وائرس نے 22 سالہ نوجوان  کی جان لے لی۔نارتھ کراچی ضلع وسطی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم محمد ارسل بیگ نگلیریا سے جان بحق ہوگیا۔ محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا۔

محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا پازیٹو آیا تھا۔ اہل خانہ کے اسرار پر علاقے سے پانی کے نمونوں کے حصول کے لیے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے۔ محکمہ صحت  حکومت سندھ نے عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ صحت سندھ  کے مطابق اس سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں