مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

میاں چنوں:مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تلمبہ میں ادا کی گئی۔

 طارق جمیل نے اپنے بیٹےکی نماز جنازہ پڑھائی۔بعد ازاں عاصم جمیل کی تدفین مقامی مسجد کے احاطہ میں کردی گئی۔

تلمبہ میں نمازجنازہ کےلیے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اپنے تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں میرے غم میں شامل ہوئے۔ان  کاکہنا تھا کہ  جوان بیٹےکی موت کا غم وہی جانتا ہے جس پر گزری ہے، یہ جو زخم لگا ہے جلد بھرے گا نہیں۔

مصنف کے بارے میں