ہدایتکارحسن عسکری انتقال کر گئے

 ہدایتکارحسن عسکری انتقال کر گئے

 لاہور: ہدایتکار حسن عسکری انتقال کرگئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار آغا حسن عسکری 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل اداکی جائے گی۔ 

معروف ہدایتکار و مصنف حسن عسکری طویل عرصے سے پھیھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ حسن عسکری لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔


حسن عسکری کا شمار انڈسٹری کے نہایت کامیاب ہدایتکاروں  میں ہوتا ہے۔1975 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’وحشی جٹ‘ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی وہیں اس فلم نے پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی سمت بھی متعین کی۔

ان کی فلموں میں  خون پسینہ، ہیرا، جٹ دا کھڑاک، آگ، اک دوجے کیلئے، دوریاں، تلاش، میلہ، شیر دل، اچھا شوکر والا، دل کسی کا دوست نہیں، جنت کی تلاش، عبد اللہ دی گریٹ اور تیرے پیار میں سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری نے  افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں