عمران خان نے پاکستان کیخلاف بدترین سازش کی اور قوم کو تقسیم کر دیا: وزیراعظم

عمران خان نے پاکستان کیخلاف بدترین سازش کی اور قوم کو تقسیم کر دیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جسے 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے تاہم اس منصوبے سے بارہ کہو شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بارہ کہو بائی پاس منصوبہ 5.4 کلومیٹر طویل ہو گا جسے 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، اور اس منصوبے کا کنٹریکٹ شفاف بولی کے ذریعے ایل سی کو دیا گیا ہے۔ 
انہوں نے تقریب کے شرکاءکو بتایا کہ ایل سی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے کیونکہ ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں جبکہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری ہونی چاہئے۔ 
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور لوگوں کو ورغلانے کا مشغلہ ڈھونڈا ہوا ہے، میں نے اپنی زندگی میں اتنا غیر ذمہ دار اور جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، آپ کسی کی قومیت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، آپ نے پوری پارلیمان کو غدار کہہ دیا، پرسوں کی آڈیو لیک پوری دنیا نے سنی اور عمران خان کا بیانیہ چور چور ہو گیا، یہ پاکستان کے خلاف بدترین سازش تھی، اس شخص نے اداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور قوم تقسیم ہو چکی کیونکہ زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں