آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں مزید 10 ہزار 296 افراد متاثر

 آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں مزید 10 ہزار 296 افراد متاثر
سورس: File

لاہور:آشوب چشم سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مزید  10 ہزار 296  افراد متاثر ہو گئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 99 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

  
 

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ آشوب چشم کے سب سےزیادہ بہاولپور میں 1540 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 1132 ،ملتان میں 1048 اور رحیم یارخان میں 608 جبکہ لاہور میں 452 مریض رپورٹ ہوئے۔

مصنف کے بارے میں