سانحہ مستونگ، شہادتیں 55 ہوگئیں، اتحاد اہلسنت کا کل بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

سانحہ مستونگ، شہادتیں 55 ہوگئیں، اتحاد اہلسنت کا کل بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان


 کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کل (جمعہ کو)ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 55 ہوگئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خود کش حملے کے خلاف اتحاد اہلسنت بلوچستان نے یکم اکتوبر (کل)  بلوچستان بھر شٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماوں نے ایک پریس کانفرنس میں ہڑتال اورمظاہروں کی کال دیتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی۔

انہوں نے ہڑتال اورمظاہروں کی کال دیتے ہوئے عوام اور تاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ غم کے اس لمحات میں اہلسنت کا ساتھ دیں۔اتحاد اہلسنت کے رہنماوں نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اتحاد اہلسنت کی جانب سے تحفظات اور خدشات کے باوجود مستونگ ، خضداراور قلات میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔
 

مصنف کے بارے میں