Get Alerts

اسرائیل نے غزہ امن معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیل نے غزہ امن معاہدے کی منظوری دے دی

واشنگٹن:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج کے انخلا کے قریب پہنچ چکا ہے اور یہ انخلا مرحلہ وار ہوگا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے صرف غزہ میں امن ہی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں وسیع امن کے امکانات پر بھی بات کی ہے، تاہم انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کا اعادہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کی جانب سے امن معاہدے کے امکانات پر خوشی کا اظہار کیا اور خطے میں استحکام کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: