خضدار :ضلع خضدار کے علاقے زہری کے پہاڑوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا۔ آپریشن تاحال جاری ہے اور زمینی فوج کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مقامی باشندوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بدوکشت کے مرکزی پل پر بڑی نوعیت کی آئی ای ڈی نصب کی تھی، جسے فورسز نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، تیار شدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، گرینیڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے ایماء پر بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔