چور بلی پکڑے جانے پر شرمندہ،کیمرے نے منظر محفوظ کر لیا

چور بلی پکڑے جانے پر شرمندہ،کیمرے نے منظر محفوظ کر لیا

فلاڈیلفیا: بلیوں کی اداکاریا ں دنیا بھر میں مشہور ہیں ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جب کھانے کی میز سے بلی کھانا چراتی پکڑی گئی جب چوری جب پکڑی گئی تو اس کی شرمندگی کیمرے کی آنکھ سے چھپ نہ سکی۔
ہوا کچھ یوں کہ فلاڈیلفیا کی رہائشی19 سالہ صوفیہ نے اپنی پالتو بلی ’ پرسی‘ کی کھانے کی میز سے دار چینی والا لذیز بن چرانے کی کچھ تصاویر ٹوئٹ کردیں، جس میں پرسی کے چہرے پر شرمندگی کے تاثرات اتنے واضح ہیں کہ ہر کوئی دلچسپی لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔
یہ تصاویر کچھ ایسی وائرل ہوئیں کہ پرسی کی چوری کی خبر دور دور تک پھیل گئی۔بلی کی مالکن صوفیا کا کہنا ہے کہ ’ پرسی‘ 6 سال سے ان کی ملکیت میں ہے اور اس دوران پالتو بلی کی تربیت انہوں نے کچھ اس انداز میں کی ہے کہ گھر کے کچن اور ٹیبل تک بلی کو رسائی نہیں، اس لئے پرسی اکثر چاکلیٹ، کپ کیک، پاپ کارن، پاسٹا آنکھ بچا کر الماری اور ٹیبل سے اٹھا کر لے ہی جاتی ہے۔اس روز بھی کرسمس کے حوالے سے گھر میں خاص تیاریاں جاری تھیں اور اس دوران ڈائننگ ٹیبل پر رکھا دار چینی سے تیار کردہ خوشبو دار بن نے پرسی کو ایسا لبھایا کہ وہ چپکے سے بن چوری کرنے لگی۔