154 NA- کے ضمنی انتخاب کیلئے علی ترین 4 جنوری کو طلب

154 NA- کے ضمنی انتخاب کیلئے علی ترین 4 جنوری کو طلب

لودھراں: این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی، ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے علی ترین کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے 4 جنوری کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جو5 جنوری تک جاری رہے گی،آر او نے شفیق آرائیں، ساجد انعام ،نفیس احمداورمرزا علی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے،مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیر بلوچ کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے 3 اور پی ٹی آئی کے علی ترین کو 4 جنوری کو طلب کر لیا۔
ضمنی الیکشن کےلئے علی ترین سمیت 14 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،9جنوری تک کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔