گیرٹ وائلڈر کا خادم رضوی کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

گیرٹ وائلڈر کا خادم رضوی کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ہالینڈ: گستاخ رسول ہالینڈ میں مقیم گیرٹ وائلڈر نے تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی کی گرفتاری پر عمران خان کا شکریہ ادا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز نے کہا کہ عمران خان آپ نے مجھ پر فتویٰ لگانے والے خادم حسین رضوی کو گرفتار کر کے بہت اچھا کام کیا ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ اپنی پوری زندگی جیل میں ہی گزارے۔


یاد رہے کہ گستاخ رسول گیرٹ وائلڈر نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا جس پرپاکستانی حکومت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جس کے بعد گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منسوخ کر دئے گئے۔ یکم ستمبر کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے کے بعد پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں موجود مسلم امہ نے سکھ کا سانس لیا۔

9b70f9c4566a7c95d28b1363ad919f23


لیکن گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز نے مسلمانوں کو مزید دھمکی دے دی۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی مسلم امہ کے لیے ایک اخلاقی فتح ہے۔


جس پر گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی حکومت ، اتنی جلدی اپنی فتح کا دعویٰ نہ کریں، میں نے ابھی ہار نہیں مانی۔


میں دیگر طریقوں سے آپ کی بربریت کو بے نقاب کروں گا۔واضح رہے کہ گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز قتل کی دھمکیوں کے باعث مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبور ہوا تھا، حکومت پاکستان کی کامیاب اور موثر سفارت کاری نے بھی مقابلے کو منسوخ کروانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

پاکستان میں عوام کی جانب سے کیے جانے والے بھرپور احتجاج اور حکومت پاکستان کے موثر موقف اور سخت ردعمل کے باعث ہالینڈ میں شیڈول گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔