کراچی :کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس آج سے شروع ہو گئی ہے۔ سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصر شاہ نے بسوں کا افتتاح کیا اور شرجیل انعام میمن کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ذرائع ٹرانسپورٹ کے مطابق ڈبل ڈیکر بس ماڈل کالونی سے زینب مارکیٹ تک چلے گی۔ اس کا روٹ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا۔
یہ سروس اورنج لائن بس کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبے کا حصہ بھی ہے، تاکہ شہریوں کے لیے نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکے۔