پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ 

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے شان مسعود کے شاندار 88 رنز کی بدولت 174 کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ رائیلی روسو اور صہیب مقصود نے 21، 21 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ 

گلیڈی ایٹریز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور جیمز فوکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہیں، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے بڑے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود، محمد رضوان، صہیب مقصود، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلے، عمران خان، شاہنواز ڈہانی، عمران طاہر اور عباس آفریدی میدان میں اترے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ول اسمیڈ، احسن علی، بین ڈنکیٹ، سرفراز احمد، افتخار احم ، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فوکنر، اشعر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، ملتان سلطانز نے اپنے دونوں ہی میچز جیتے ہیں اور وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی جبکہ اس نے دوسرے مقابلے میں کراچی کنگز کو مات دی۔

مصنف کے بارے میں