پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وزیر اعظم کا عوام کو بڑا ریلیف 

Petrol Crisis in Pakistan, Shell, PSO, Pakistan Petrol Pump

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے قیمتیں نہ بڑھانے کا انتہائی مشکل فیصلہ کیا ،جس کے بدلے حکومت کو 30 ارب روپے کا ریونیو خسارہ برداشت کرنا پڑیگا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا وزارت خزانہ نے نے اعلامیہ جاری کر دیا ،وزیراعظم نے اوگرا کی 16 روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی ورکنگ موخر کر دی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سیلز ٹیکس ایڈجسٹ منٹ کے ذریعے برقرار رکھی گئی ہیں،وزارت خزانہ نے  قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹر ولیم کی قیمتوں میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب روپے کا ریونیو خسارہ برداشت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرو لیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اہداف سے کم ہونے پر سالانہ 260 ارب کا خسارہ برداشت کررہی ہے، پیٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے ،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 114 روپے 54 پیسے برقرار رہے گی ۔