کورونا کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پاکستان میں پہلا کیس سامنے آ گیا

کورونا کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پاکستان میں پہلا کیس سامنے آ گیا

کراچی: چین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کورونا کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا کراچی میں پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سامنے آیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی سیکوئینسنگ کے بعد اس کیس کی تصدیق ہوئی ہے، چین کے نئے ویرینٹ کا یہ کیس پاکستان میں پہنچنے والا پہلا کیس ہے تاہم متاثر شخص کی چین سے کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ سے متاثرہ شخص کے دفتر میں ایک شخص ملنے آیا جس کے بعد متاثرہ فرد میں علامات ظاہر ہوئیں اور تصدیق کے بعد بی ایف 7 سامنے آیا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق نیا ویرینٹ ایک دوسرے فرد میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

مصنف کے بارے میں