کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ کمپاؤنڈ کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔