Get Alerts

کردار علم سے زیادہ طاقتور ہے، آسان کے بجائے درست راستے کا انتخاب کریں: اشتر اوصاف کا طلبہ کو مشورہ

کردار علم سے زیادہ طاقتور ہے، آسان کے بجائے درست راستے کا انتخاب کریں: اشتر اوصاف کا طلبہ کو مشورہ

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان، اشتر اوصاف نے نوجوانوں کو زندگی میں کامیابی کے حقیقی معنی سمجھا دیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پیشہ ورانہ دنیا میں ڈگری سے زیادہ انسان کا کردار اور اس کی دیانتداری اہمیت رکھتی ہے۔
اپنے خطاب میں اشتر اوصاف نے طلبہ کی ذہنی نشوونما کے لیے چند کلیدی نکات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ یا آسان راستہ ڈھونڈنے کے بجائے "درست راستے" پر چلنا ہی اصل کامیابی ہے، چاہے وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔دیانتداری اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہنا ہی وہ کنجی ہے جو ترقی کے بند دروازے کھولتی ہے۔ دنیا آپ کو صرف آپ کی ڈگری یا علم سے نہیں پہچانے گی، بلکہ آپ کی محنت اور آپ کا مضبوط کردار ہی آپ کی اصل پہچان بنے گا۔
سابق اٹارنی جنرل نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ ڈگری ملنے پر سیکھنے کا عمل ترک نہ کریں۔  "تعلیم کی کوئی حد یا انتہا نہیں ہوتی۔ ڈگری حاصل کرنا ایک سنگِ میل تو ہو سکتا ہے، لیکن اصل کامیابی مسلسل سیکھتے رہنے میں پوشیدہ ہے۔
نوجوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ     والدین اور اساتذہ کا حق: ہر طالب علم پر اپنے اساتذہ اور والدین کی محنت کا قرض ہے، جسے انہوں نے عملی زندگی میں بہترین کارکردگی دکھا کر ادا کرنا ہے۔ آپ کا ہدف صرف اپنی ذات کی بہتری نہیں، بلکہ اپنے ساتھ جڑے تمام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہونا چاہیے۔

ٹیگز: