شیخ رشید کا شاہد خاقان عباسی کے خلاف اعتراض مسترد ،وزارت عظمیٰ کی دوڑکا پہلا مرحلہ مکمل

شیخ رشید کا شاہد خاقان عباسی کے خلاف اعتراض مسترد ،وزارت عظمیٰ کی دوڑکا پہلا مرحلہ مکمل

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کی دوڑکا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی، پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ اورنویدقمر، پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ رشید، نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ، متحدہ پاکستان کی کشورزہرہ اورجماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔

اس موقع پر شیخ رشید کی طرف سے لگائے جانے والے اعتراض کو سپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا ۔ تاہم شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پر سنگین الزامات ہیں ۔میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔ نواز شریف کے بارے میں شیخ رشید کا کہناتھا کہ "وہ انتظار کریں ان کے خلاف 19کیسز ہیں ٗ"۔

339 ارکان قومی اسمبلی کل اپنا قائد ایوان منتخب کریں گے۔اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں ناکام رہی جس کے بعد  اجلاس بے نتیجہ ختم گیا ۔سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہناہےکہ شاہد خاقان عباسی کی جیت کے امکانات کافی روشن نظر آرہے ہیں ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.