Get Alerts

دہشتگردی میں ملوث  مزید دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا

دہشتگردی میں ملوث  مزید دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا

اسلام آباد: دہشتگردی میں ملوث  مزید دو تنظیموں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ  کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا۔  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

 خیال رہے ملک میں اس وقت کالعدم جماعتوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

ٹیگز: