Get Alerts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد: ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران ایرانی صدر اعلیٰ حکومتی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی شامل ہیں۔

ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، معاشی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں سابق صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ دونوں ہمسایہ اسلامی ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا۔

ٹیگز: