Get Alerts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دو روزہ سرکاری دورہ پاکستان، 2 اگست کو لاہور آمد متوقع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دو روزہ سرکاری دورہ پاکستان، 2 اگست کو لاہور آمد متوقع

اسلام آباد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ پہنچنے کے فوراً بعد وہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔


اسی روز شام کو ایرانی صدر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے، جہاں 3 اگست کو اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دوطرفہ تجارت، سرحدی انتظامات، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ، ایرانی صدر صدر آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے سیاسی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

دورے کے اختتام پر، 3 اگست کی شام ایرانی صدر واپس ایران روانہ ہو جائیں گے۔

ٹیگز: