Get Alerts

غزہ بحران کے حل کی نئی کوشش، اہم معاہدے کا اعلان

غزہ بحران کے حل کی نئی کوشش، اہم معاہدے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ "بورڈ آف پیس" کے تحت غزہ سے متعلق ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت حماس کو مرحلہ وار غیر مسلح کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، جیسے ہی غزہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہوگا، اسرائیلی افواج بھی مرحلہ وار غزہ سے واپس چلی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور اس کے ذریعے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے پر عمل درآمد مرحلہ وار اور منظم انداز میں کیا جائے گا، جبکہ اس کی نگرانی متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے ہوگی۔

ٹیگز: