کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کو سیاست کی نہیں بلکہ ریاست کی ضرورت ہے، جبکہ شہداء سے متعلق الزامات بھی ریاست پر عائد کرنا ایک افسوسناک طرزِ عمل ہے۔
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، جس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک توڑنے کی کوشش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں اور بلوچستان میں امن کا سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا۔