فیس بک نے 360 لائیو سٹریمنگ کی سہولت فراہم کر دی

فیس بک نے 360 لائیو سٹریمنگ کی سہولت فراہم کر دی

نیو یارک: اب آپ اپنی فیس بک نیوز فیڈ میں بہت سی 360 ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ فیس بک نے تمام صارفین اور پیجیز کےلیے 360 لائیو سٹریمنگ کی سہولت متعارف کرا دی ہے، ایسے تمام صارفین جن کے پاس مناسب 360 کیمرہ موجود ہوگا وہ لائیو سٹریمنگ کر سکیں گے۔
فیس بک نے پچھلے سال کچھ پیجیز کے لیے 360 ویڈیوز کا فیچر متعارف کرایا تھا، جسے اب سب استعمال کر سکتےہیں۔ فیس بک نے 360 براڈ کاسٹ کے لیے spatial audio آڈیو کی سپورٹ بھی متعارف کرائی ہے۔ 

اس سے آڈیو سننے والے صارفین کو ایسا لگے گا جیسے وہ خود براڈ کاسٹنگ لوکیشن پر موجود ہیں۔ اس وقت ایسا کوئی کیمرہ نہیں جو spatial audio کو 360 لائیو کےلیے سپورٹ کرے مگر فیس بک کا کہنا ہے کہ ambisonic مائیکروفون اس کے لیے بہتر ہیں۔

بہت سے کیمرے ایسے ہیں، جن سے صارفین لائیو سٹریم کے دوران کمنٹس اور ری ایکشن دیکھ سکتے ہیں۔ ان کیمروں میں سام سنگ کا تازہ ترین Samsung Gear 360، Insta360اور Nokia Ozo جیسے پروفیشنل کیمرے ہیں