’مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں‘ مریم نواز شریف کا اعلان

’مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں‘ مریم نواز شریف کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ادھر بیٹھ کر مخالفین کا علاج جاری رکھوں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہو گئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کیلئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی، انشاءاللہ۔‘ 


واضح رہے کہ مریم نواز شریف علالت کے باعث چند روز سے منظرعام سے غائب ہیں جس پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک چھوٹی سی سرجری کروانی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سرجری کیلئے بیرون ملک جانا ہو گا جس پر طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں مگر مگر اس وقت بھی وہ پاکستان میں ہی رہیں اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔