چین کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی حمایت کا اعلان

چین کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی حمایت کا اعلان

بیجنگ: چین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ہوا چھون اینگ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کویہاں روزانہ پریس کانفرنس میں کیا اور اس عملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق کابل کے سفارتی علاقے میں بدھ کی صبح خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم 64افراد ہلاک اور320زخمی ہوگئے ۔

خاتون ترجمان نے کہا کہ چین ہرقسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر کام کرنے پرتیار ہے ۔ ہوا کے مطابق افغانستان میں چینی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور تادم تحریر کسی چینی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

خاتون ترجمان نے کہا کہ چین افغانستان میں چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کو مستحکم بنانے کےلئے اقدامات کرے گا۔

مصنف کے بارے میں