حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑشروع 

حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑشروع 

اسلام آباد:حکومت کی طرف سے بیو رو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دیا گیا ،آئی جی بلوچستان پولیس محسن بٹ کا تبادلہ کر کے عبد الخالق شیخ کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان پولیس سروس گریڈ 22 کے محسن حسن بٹ او ایس ڈی بنا دیئے گئے  جبکہ نئے آئی جی عبدالخالق شیخ پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، جو اس سے پہلے ڈپٹی ڈی جی آئی بی تھے، ڈی آئی جی سید خرم علی کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں وہ اس سے قبل سندھ حکومت میں تعینات تھے۔

22 گریڈ کے افسر وفاقی سیکرٹری قومی صحت ڈویژن عامر اشرف خواجہ کو عہدے سے ہٹا کر  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان نئے وفاقی سیکرٹری قومی صحت تعینات کئے گئے  ہیں ،ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تھے،کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔