Get Alerts

وفاقی حکومت کا نئے سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کا نئے سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا نئے سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کا نئے سال کا  بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کردیا، اس سے قبل وفاقی حکومت نے وفاقی بجٹ  7 جون کو پیش کرنا تھا۔

ٹیگز: