Get Alerts

ٹرمپ کی ایرانی صدر سے ملاقات کی درخواست،ایران نے مستر د کر دی

ٹرمپ کی ایرانی صدر سے ملاقات کی درخواست،ایران نے مستر د کر دی

تہران:ایرانی صدر نے امریکی صدر کی دوخواست مسترد کر دی،ایرانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ صدر حسن روحانی نے امریکی ہم منصب کی ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی لیکن ایرانی صدر نے امریکی صدر کی ملاقات کی درخوست کو رہ کر دیا تھا اور ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

پیر کے روز انہوں نے تصدیق کی کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 72اجلاس کے موقع پر امریکی صدرنے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی درخواست کی تھی جو موقع پر ہی مسترد کر دی گئی۔

جوہری معاہدے اور ایران کے میزائل پروگرام پر ایک بات پھر تہران کے واشنگٹن سے تعلقات کشیدہ صورت حال اختیار کر گئے ہیں،گزشتہ روز ایرانی صدر نے دفاعی میزائل پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔