اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کر کے اداروں کو بدنام کریں گے جبکہ اپنی جماعت کو نیب، عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کریں گے ۔
London Game Plan obvious now: Nawaz will retain control of Party & use it to malign NAB, Judiciary & mly to pressure them for another NRO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف ایک اور این آر او کیلئے بھی اداروں پر دباؤ ڈالیں گے کیونکہ انہیں اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے بلکہ نواز شریف کو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔
He is desperate for NRO to avoid conviction on money laundering & save his Rs 300 bn stashed abroad from being frozen. https://t.co/W9V0MWA6Ji
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
NS has no concern how much damage he does to the nation to save his ill-gotten Rs 300 bn stashed outside Pak. https://t.co/UZ9oMU4yWv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
یاد رہے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو لندن بلایا تھا اور پارٹی معاملات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس بھی ان کی زیر صدارت ہوا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں