افغانستان میں طالبان کے حملے ،28اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے ،28اہلکار ہلاک
افغانستان میں طالبان کے حملے ،28اہلکار ہلاک
افغانستان میں طالبان کے حملے ،28اہلکار ہلاک
افغانستان میں طالبان کے حملے ،28اہلکار ہلاک

کابل :افغانستان میں طالبان کے حملوں میں28 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں حملے کے دوران 13پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ضلعی پولیس کے سربراہ حیات اللہ امیری نے بتایا کہ حملے کے وقت 14 پولیس اہلکار چوکی میں موجود تھے۔ بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کے باعث اہلکاروں کو جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا۔

طالبا ن کی طرف سے کیے گئے حملے کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار جان بچا کر بھاگ نکلا۔ طالبان حملے کے بعد سرکاری ہتھیار، بکتر بند اور فوجی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔دوسرا حملہ صوبہ غزنی میںایک چیک پوائنٹ پر ہوا جس میں9پولیس اہلکار مارے گئے۔
جنوبی صوبے زابل کے ضلع ارغان آبادمیں ہونے والے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ طالبان اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے