اسرائیل حماس تنازع،خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

اسرائیل حماس تنازع،خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ
سورس: File

واشنگٹن : عالمی بینک نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں خبردار کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ سے اگرتنازع پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلتاہے تو خام مال جیسے تیل اور زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمت 150ڈالر سے تجاوز کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ کے نئے دور کے بعد سے تیل کی قیمت پہلے ہی چھ فیصد بڑھ چکی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع اس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین میں روس کی جنگ سے مارکیٹیں پہلے ہی دباؤ میں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں