51 میچوں میں 100 وکٹیں،شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

51 میچوں میں 100 وکٹیں،شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کولکتہ:شاہین شاہ آفریدی نے ایک  اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باؤلروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے تیز ترین سو وکٹیں حاصل کرلی ہیں ۔ پاکستانی باؤلر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل سٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔  انہوں نے یہ اعزاز ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کر دیا تھا۔

996863b9e01703badb37bbdce4c811fe


ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں۔

مصنف کے بارے میں