پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بہترین کارکردگی دکھانے والی سٹاک مارکیٹ بن گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بہترین کارکردگی دکھانے والی سٹاک مارکیٹ بن گئی

کراچی  :پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی۔ اکتوبر میں ہنڈریڈ انڈیکس میں بارہ عشاریہ 3 فیصد اور پانچ ہزار چھ سو اٹھاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

 نیو نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں 25.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 666 ارب روپے 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔اکتوبر کے آخر تک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7551 ارب روپے رہی۔

دوسری طرف آج انڈیکس   میں 437 پوائنٹس کا اضافہ  ہوا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند  ہوا۔  15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ 188 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 145 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں