اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا معاملہ سیاسی کشیدگی کے درمیان طول پکڑ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوگا۔
اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی، تحریکِ عدم اعتماد کے اگلے اقدامات اور آزاد کشمیر میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس اس معاملے میں رخ بدلنے والا ہو سکتا ہے، کیونکہ پارٹی کے اندر مختلف آراء اور لابنگ سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کا اعلان اجلاس کے بعد متوقع ہے، جس سے حکومت کی صورتحال پر براہِ راست اثر پڑ سکتا ہے۔