Get Alerts

پنجاب میں پراپرٹی آرڈیننس منظور؛ قبضہ مافیا کا خاتمہ، مقدمات 90 دن میں حل ہوں گے

پنجاب میں پراپرٹی آرڈیننس منظور؛ قبضہ مافیا کا خاتمہ، مقدمات 90 دن میں حل ہوں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے مقدمات صرف 90 دن میں نمٹائے جائیں گے۔

نئے نظام کے تحت ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جو عدالت جانے سے پہلے تنازعات کا فیصلہ کریں گی۔ کمیٹیوں کے فیصلے کی اپیل بھی خصوصی ٹربیونل میں کی جا سکے گی، جسے بھی 90 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور عام شہری کی چھوٹی جائیداد بھی محفوظ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کی ملکیت پر غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: