لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے بڑا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ 26 اگست کو شروع ہونے والے تباہ کن سیلاب نے صوبے کے 27 اضلاع کو متاثر کیا تھا۔
سروے میں ساڑھے گیارہ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، 1 لاکھ 86 ہزار 73 گھرانے براہِ راست سیلاب سے متاثر ہوئے، جبکہ 14 لاکھ 41 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی برباد ہو گئی۔