کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز زلزلہ ڈی ایچ اے کے شمال میں 24 کلومیٹر پر واقع تھا۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور محفوظ رہیں۔