Get Alerts

صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 15 ہزار سے زائد اضافہ

صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 15 ہزار سے زائد اضافہ

کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک جا پہنچا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 117 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 153 ڈالر اضافے کے بعد 4713 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: