، فلم رئیس نے توقعات سے بڑھ کر کاروبار کیا لیکن ایک فلم کا دوسری فلم کے کاروبار سے موازنہ ٹھیک نہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان نے اپنی متعدد فلموں میں سیاسی کردار تو بہت کیے ہیں لیکن وہ کبھی بھی عملی طور پر سیاست کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی رئیس کی پروموشن کے لیے ایک تقریب میں موجود تھے کہ ان سے سیاست کا حصہ بننے کے حوالے سے سوال کیا  تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی سیاست کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ 

شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں صرف اداکاری سے محبت ہے اوروہ سیاست میں نہ ہی دلچسپی رکھتے ہیں اور نہ ہی اس کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔ شا ہ ر خ خان نے کہا کہ وہ ایک ہیرو ہیں اور ہمیشہ بس ہیرو ہی رہنا چاہتے ہیں۔

اداکارنے اپنی فلم رئیس کے حوالے سے کہا کہ ہرفلم مختلف ہوتی ہے اور کاروبار بھی کرتی ہے، فلم رئیس نے توقعات سے بڑھ کر کاروبار کیا لیکن ایک فلم کا دوسری فلم کے کاروبار کے موازنہ ٹھیک نہیں۔