بھارتی طالب علم نے 1 ہزار 45 رنز کی اننگ کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی طالب علم نے 1 ہزار 45 رنز کی اننگ کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: india mumbai student record inning بھارت ممبئی طالب علم کی ریکارڈ اننگ

بھارتی طالب علم نے 1 ہزار 45 رنز کی اننگ کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا

ممبئی : بھارت میں چودہ سالہ طالب علم تانیش نے 67 چھکوں اور 149 چوکوں کی بدولت ایک ہزار پینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے مقامی سکول کے طالب علم تانیش نے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ناقابل شکست اننگ کھیل کر ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

تانیش نے دو روز بیٹنگ کی جس کے دوران انھوں نے 1 ہزار پینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی-کوچ نے بتایا کہ گرائونڈ کی لیگ سائیڈ بائونڈریز 60 اور 65 گز کی ہیں جبکہ دوسری آف سائیڈ بائونڈریز 50 گز کی ہیں۔