2021ء میں عام تعطیلات کتنی ہونگی؟

How many public holidays will there be in 2021?
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: 2020ء اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔ یہ سال عالمی وبا کے پھیلاؤ اور معاشی ابتری کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اب 2021ء کا آغاز ہو گیا ہے، دیکھتے ہیں کہ اس پورے سال میں کتنی چھٹیاں ہونگی۔

یومِ یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے، جو اس سال 2021ء میں بروز جمعہ کو آئے گا۔ یوم پاکستان 23 مارچ کو منگل کا دن ہوگا۔ اس کے علاوہ روز مزدور یکم مئی ہفتے کے روز آئے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال عیدالفطر چودہ، پندرہ اور سولہ مئی کو آنے کا امکان ہے۔ اگر اسی ترتیب سے عید کی چھٹیاں آئیں تو یہ دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار بنتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اکیس، بائیس اور تئیس جولائی کو آنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 2021ء میں 14 اگست کی چھٹی ہفتے کے روز آئے گی۔

یوم عاشورہ 2021ء اٹھارہ اور انیس اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ انیس اکتوبر کو آنے کا امکان ہے۔ قائداعظم کا یوم پیدائش 25 دسمبر کو ہوگا اور اس روز بھی ہفتہ ہوگا۔