فوج پر تنقید کرنے والوں کو 10 سال کیلئے نااہل کیا جائے: پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں قرارداد 

فوج پر تنقید کرنے والوں کو 10 سال کیلئے نااہل کیا جائے: پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں قرارداد 

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند خان تنگی کی قرار داد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو پبلک آفس سے دس سال کے لیے نااہل کیا جائے۔

سینیٹ اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔اجلاس کے لئے 54 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک کرائم، کریمنل لاء اور کنسٹریکشن ترمیمی بل متعارف کروائے جائیں گے۔ فالکن یونیورسٹی اور واپڈا یونیورسٹی بل ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

سول سرونٹس اور سروسز ٹریبونلز ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایچ ای سی ترمیمی بل اور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل ،منشیات کی روک تھام اور فورسز کے خلاف پراپیگنڈہ بارے قراردادیں  بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پولی تھین بیگز کی روک تھام اور کالے نمک کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے تحاریک  بھی پیش کی جائیں گی۔ 

مصنف کے بارے میں