2434 میں سے 380 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

 2434 میں سے 380 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کرتے کہا ہے کہ ہمارے 380 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہوجائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا اور سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔ 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آر اوز کے فیصلوں پر عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، بلے کا نشان چھینا گیا تو جمہوریت کا نقصان اور پی ٹی آئی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 550 سے زیادہ امیدواروں کےکاغذات نامزدگیوں کی درخواستیں مسترد ہوئیں جن میں سے تحریک انصاف کے 380، (ن) لیگ کے 28 جب کہ پیپلزپارٹی کے 40کاغذات مسترد ہوئے، یقینا کچھ ٹیکنیکل پوائنٹ بھی اٹھائے گئے ہیں کہ نومینشن فارم پر سائن موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے سب سے زیادہ کاغذاتِ نامزدگی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے جمع کرائے ہیں جن کی مجموعی تعداد 2434 ہے۔

مصنف کے بارے میں