Get Alerts

اسرائیل نے عرب ممالک کیساتھ نیٹو طرز کا دفاعی اتحاد بنانے کا عندیہ دے دیا

اسرائیل نے عرب ممالک کیساتھ نیٹو طرز کا دفاعی اتحاد بنانے کا عندیہ دے دیا

تل ابیب: اسرائیل سنی عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرز پر ایک عسکری اتحاد بنانا چاہتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین کے مطابق وقت آ گیا ہے کہ تمام اعتدال پسند قوتوں کو ملا کر مشرق وسطی میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اتحاد بنایا جائے۔ ان کے بقول معتدل سنی ریاستوں کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ ان کا اصل دشمن اسرائیل نہیں ایران ہے۔

لیبرمین نے مزید کہا کہ یہ اتحاد نیٹو کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہی بنایا جائے گا۔