معروف ساوتھ افریقی کھلاڑی نے پی ایس ایل شائقین کیلئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی سی ایل) کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ تاہم بہت سے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ااس فائنل میں شرکت سے معذرت کی ہے اور چند کھلاڑی بھی آہستہ آہستہ فائنل کے لئے لاہور آنت سے انکار کر رہے ہیں۔ کئی دیگر کھلاڑیوں کی طرح کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کھلاڑی ریلے روسو نے بھی لاہور آکر فائنل میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

معروف ساوتھ افریقی کھلاڑی نے پی ایس ایل شائقین کیلئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی سی ایل) کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ تاہم بہت سے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ااس فائنل میں شرکت سے معذرت کی ہے اور چند کھلاڑی بھی آہستہ آہستہ فائنل کے لئے لاہور آنے سے انکار کر رہے ہیں۔ کئی دیگر کھلاڑیوں کی طرح کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کھلاڑی ریلے روسو نے بھی لاہور آکر فائنل میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ ”جن لوگوں کو لاہور میں فائنل کے حوالے سے میرے فیصلے کا نہیں پتہ انہیں افسردہ دل سے بتا نا چاہتا ہوں کہ میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے مداح سب سے زیادہ زیادہ عاجزی پسند اور پرجوش ہیں ،مجھے سپورٹ کرنے اور وقت دینے کے لیے تمام مداحوں کا شکریہ کرتا ہوں۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کیون پیٹرسن اور لیوک رائٹ نے بھی فائنل میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ ریلے روسو نے پاکستان آکر میچ کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔