ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے ’برین واشنگ‘

ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے ’برین واشنگ‘

واشگنٹن : سائبر سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر امریکہ نے حکومتی ایجنسیوں کو 30 دن کے اندر عملے کے تمام آلات سے چینی ایپ  ٹک ٹاک کو ہٹا دینے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسی طرح کے کچھ اقدامات کینیڈا اور یورپی یونین نے بھی اٹھائے ہیں جبکہ چند سیاستدانوں نے اس پر ملک گیر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک ایپ تجزیہ کرنے والی کمپنی سینسر کے مطابق جب تین سال قبل صدر ٹرمپ کے دور میں اس پر پابندی لگانے کی بات کی جا رہی تھی اس وقت دنیا بھر میں اسے 800 ملین افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا لیکن اب یہ تعداد 3.5 بلین ڈاؤن لوڈز تک پہنچ چکی ہے۔


اس سے نہ صرف چین اور مغربی ممالک کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ واضح ہے کہ عالمی سطح پر ٹک ٹاک کے مستقبل کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ ہے۔

ٹک ٹاک کی خاتون ترجمان  کے مطابق کمپنی مکمل طور پر خود مختار ہے اور ’اس نے چینی حکومت کو صارفین کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا ہے اور اگر ہمیں کہا گیا تو ہم نہیں کریں گے۔