Get Alerts

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر عراق میں مقدس روضہ جات پر سرخ لائٹیں روشن

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر عراق میں مقدس روضہ جات پر سرخ لائٹیں روشن

بغداد : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد عراق میں مقدس روضہ جات پر ایک علامتی ردعمل دکھایا گیا، جہاں انقلاب کی علامت کے طور پر سرخ لائٹیں روشن کی گئیں۔ شہادت سے پہلے ان مقدس روضہ جات پر معمول کی لائٹیں روشن تھیں، لیکن جیسے ہی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر آئی، سب سے پہلے ان لائٹوں کو بند کیا گیا اور پھر سرخ لائٹوں کا اہتمام کیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ایران بھر میں سات دن کی تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ ایران میں سیاسی اور مذہبی اعتبار سے ایک سنگین واقعہ ثابت ہو رہا ہے، جس نے عالمی سطح پر غم اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

ٹیگز: