Get Alerts

بلاول بھٹو کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس، جنگ اور تشدد کی مذمت

بلاول بھٹو کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس، جنگ اور تشدد کی مذمت

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور گلف ممالک میں بڑھتی کشیدگی خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر ایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر میں موجود سوگواران کے صبر کی دعا کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام افراد کو تحمل اور امن کے راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: